مانچسٹر(خصوصی رپورٹر)سردار سلیم حیدر کو نئے گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے پر برطانیہ و یورپ کے بزنس مین چوہدری خالد محمود ہنجرا مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔
چوہدری خالد نے میڈیا کو دیئے گئے خصوصی پیغام میں کہا کہ سردار سلیم حیدر انتہائی زیرک سیاستدان ہیں ،انکا گورنر پنجاب بننا عوام کے لئے نیک شگون ثابت ہو گا۔
ہم امید کرتے ہیں وہ سیاسی و علاقائی وابستگی سے بالاتر ہو کر بے لوث عوام کی خدمت کریں گے ۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے یقین دلایا کہ وہ پنجاب کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اپنے دائر کار میں رہ کر ہر ممکن کوشش کریں گے ۔