Reg: 12841587     

جسٹس مظاہر کیخلاف ریفرنسز، جسٹس طارق مسعود نے ریفرنسز پر اپنی قانونی رائے دے دی

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

سپریم کورٹ کے سینیئر جسٹس سردار طارق مسعود نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنسز پر اپنی قانونی رائے دے دی۔

جسٹس مظاہرنقوی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں 10 ریفرنسز دائرکیے گئے تھے، ان کے خلاف ریفرنسزمیں مالی بےضابطگی پرکارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

سابق چیف جسٹس عمر عطابندیال نے بطورچیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل ریفرنس اسکروٹنی کیلئے ممبرکمیٹی کوبھجوایا تھا۔

سابق چیف جسٹس عمرعطابندیال نےجسٹس مظاہرنقوی کےخلاف ریفرنسزجسٹس سردارطارق کوبھجوائے تھے۔

اور اب ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود نے ریفرنسز پر اپنی قانونی رائے دے دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے قبل جسٹس سردار طارق مسعود ان کی جانب سے فون کرنے پر ناراض ہوگئے تھے۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے کیس سپریم جوڈیشل کونسل بھیجنے کے بجائے انہیں فون کرنے اور رائے مانگنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

جسٹس طارق مسعود اس بات پر ناراض ہوئے تھے کہ ان کے خلاف آنے والی شکایت کا حوالہ دیکر کہا گیا تھا وہ اگر کہیں تو اس شکایت کو ختم کردیں اور اس کے عوض ان کے پاس ساتھی جج کے حوالے سے جو شکایت ہے اس کو ختم کردیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارتی ویزے نہ ملنےکا معاملہ: پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

Next Post

بیوی کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر شوہر کو سزائے موت کا حکم

Related Posts
Total
0
Share