Reg: 12841587     

بھارتی ویزے نہ ملنےکا معاملہ: پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے بھارتی ویزوں کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق  پی سی بی نے خط کے ذریعے اپنا احتجاج  ریکارڈ کرایا ہے، خط میں اپنے تحفظات اور خدشات کا بھی اظہار کیا ہے،  پی سی بی نے ہوسٹ ممبرز  ایگریمنٹ کی یاد دہانی بھی کرائی ہے۔

 خط میں کہا گیا ہےکہ  تین سال سے اسی ایشو کے حوالے سے بار  بار کہا گیا، پاکستان کے تحفظات پر کسی قسم کا دھیان نہیں دیا گیا، آج صورت حال یہ ہےکہ تاحال پاکستانی اسکواڈکو بھارت کے ویزے  جاری نہیں ہوئے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ  اس حوالے سے رویہ مایوس کن رہا ہے، اس عمل کی وجہ سے آج غیر یقینی کی صورتحال ہے، قومی اسکواڈ نے دبئی میں دو  روز قیام کرنا تھا، ویزے بروقت نہ ملنےکی وجہ دبئی میں دو روز  رکنےکا پلان اپ سیٹ ہوا، گزرتے وقت کے ساتھ غیر یقینی کی صورت حال بڑھتی جا رہی ہے جو کہ پریشان کن ہے۔

 پی سی بی کے مطابق  جب بھی رابطہ کیا گیا تو کہا گیا کہ 24 گھنٹوں میں ویزے آجائیں گے، افسوس ہےکہ اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور  ویزوں کا اجراء نہیں ہو سکا۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہےکہ صحافیوں سے اب تک پاسپورٹ بھی وصول نہیں کیے جا رہے، ویزا کوریئر سروس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ابھی ایمبیسی سے ورلڈکپ کے ویزوں پر کلیئرنس نہیں، ویزا سروس کی کمپنی نے صحافیوں کو آفیشل انوائیٹ بھیجنے والے افسر کے پاسپورٹ کی کاپی جمع کرنےکا بھی کہہ دیا۔

صحافیوں کو آفیشل دعوت نامہ بی سی سی آئی کے میڈیا مینیجر مولن پاریکھ نے جاری کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وریو سیالکوٹ :معروف کاروباری شخصیت کی چوہدری ارمغان سبحانی سے ملاقات

Next Post

جسٹس مظاہر کیخلاف ریفرنسز، جسٹس طارق مسعود نے ریفرنسز پر اپنی قانونی رائے دے دی

Related Posts

ہمارے نہایت ہی پیارے بھائی و دوست اور مخلص ساتھی سابق ناظم یونین کونسل میانی سیالکوٹ چوہدری عصمت اللہ وریاہ صاحب کی (دو بھتیجیاں) انکے چھوٹے بھائی چوہدری عظمت وریاہ صاحب کی دونوں صاحبزادیاں (ملک ملاوی) میں قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں ہیں.

انا للہ وانا الیہ راجعون- گزشتہ کل انکی نماز جنازہ ملاوی میں ادا کر دی گئی ھے اور…
Read More

معروف مذہبی و سماجی شخصیت یوکے اسلامک مشن نارتھ زون مانچسٹر برطانیہ کے صدر افضل ملک کا پاکستان سے دبئی پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا

دبئی (بیورو رپورٹ) معروف مذہبی و سماجی شخصیت یوکے اسلامک مشن نارتھ زون مانچسٹر برطانیہ کے صدر افضل…
Read More
Total
0
Share