Reg: 12841587     

پاکستانی روپیہ استحکام کی جانب گامزن، امریکی ڈالر مزید سستا

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہو گئی۔

کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید ایک روپے 5 پیسے سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 288 روپے 75 پیسے ہے جو گزشتہ روز 289 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر ایک روپیہ سستا ہو کر 290 روپے کا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے سخت اقدامات کے بعد سے اب تک ڈالرکی انٹربینک قیمت بلند ترین سطح سے 18 روپے سے زائد کم ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے انکشاف کیا کہ ان کے ساتھ کراچی میں دو بار ڈکیتی کی واردات ہوئی جو کافی دلچسپ تھی۔

Next Post

پنجاب: آشوب چشم میں کمی نہ آسکی، مزید 9 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

Related Posts
Total
0
Share