Reg: 12841587     

لندن میں سابق وزیراعظم خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے

لندن عارف چودھری

شاہد خاقان کی نواز شریف سے ملاقات حسن نواز کے دفتر میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ ملاقات میں نواز شریف سے ملکی امور پر گفتگو ہوئی، ہماری حکومت کی کارکردگی متاثرکن نہیں تھی، ملکی معاملات کو دیکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی کے استقبال کا قائل نہیں ہوں، پہلے نواز شریف کے عدالتی معاملات درست کرنے چاہئیں، انصاف کا تقاضا ہے کہ نواز شریف سے ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے کی گئی مشاورت میں شامل نہیں تھا، پارٹی کے کسی لیڈر کے حوالے سے میرے کوئی تخفظات نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی خفیہ نہیں بنتی جب بنے گی تو سامنے آجائے گی۔

قبل ازیں شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ نواز شریف سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کاروباری شخصیت چوہدری شاکر حسین کی مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل میں ملاقات

Next Post

برطانیہ نے عنقریب سیاسی پناہ کے متلاشیوں کیلئے ہوٹلز کو بند کرنے کا عندیہ دیدیا

Related Posts
Total
0
Share