Reg: 12841587     

اسٹیبلشمنٹ اعلانیہ تسلیم کرچکی، اب سیاست میں مداخلت نہیں کریگی: احسن اقبال

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل) ن  کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کا مزاحمت کا بیانیہ تسلیم کیا جاچکا، اسٹیبلشمنٹ نے اعلانیہ تسلیم کیا کہ وہ اب سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کومعیشت کیلئے باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک کو کسی نئے تجربے کی نہیں نوازشریف جیسے آزمودہ نسخے اور تجربہ کار طبیب کی ضرورت ہے۔ جو تین سال میں ملکی معیشت کو اٹھا کر قرضوں کی ادائیگی کے قابل بنا سکے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف لاہور کے مختلف علاقوں میں اپنے خطاب کے دوران کہہ چکے ہیں کہ میاں محمد نواز شریف انتقام لینے کیلئے نہیں بلکہ ملک کو دوبارہ خوشحال کرنے پاکستان آرہے ہیں، وہ 21 اکتوبرکو مینار پاکستان پر اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑ دیں گے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کو لاہور میں استقبالیہ دیا جائے گا اورملک کے مختلف علاقوں میں ان کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 میں علاج کیلئے برطانیہ گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برطانیہ نے عنقریب سیاسی پناہ کے متلاشیوں کیلئے ہوٹلز کو بند کرنے کا عندیہ دیدیا

Next Post

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی، پاکستان میں بھی بڑی کمی کا امکان

Related Posts
Total
0
Share