Reg: 12841587     

کراچی میں زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والی دکانیں سیل

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی کے علاقے ڈیفنس اور کلفٹن میں زائد قیمت پر  دودھ فروخت کرنے والی 2 دکانیں سیل کر دی گئیں۔

کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی مقرر کردہ قیمت سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق کمشنر سلیم راجپوت نے ذاتی طور پر 230 روپے کلو دودھ خریدا اور دونوں دکانوں کو اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز نے پولیس کے ہمراہ سیل کیا۔

اس کے علاوہ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی اور ساتھ ہی عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ 200 روپے سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف شکایات کریں۔

دوسری جانب کراچی کے شہریوں نے اسے رسمی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کو شہر میں صرف 2 ہی دکانیں نظر آئیں؟ کراچی میں تو ہر دوسری دکان پر 230 روپے لیٹر دودھ مل رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی، پاکستان میں بھی بڑی کمی کا امکان

Next Post

اگلا سیٹ اپ نگران حکومت کے فیصلوں کو تسلیم کرے گا: اسحاق ڈار

Related Posts

ایکسپریس نیوز ٹی وی اور روزنامہ ایکسپریس نیوز کے رپورٹر سیالکوٹ کلیم اللہ چشتی کو اہلیان سیالکوٹ اور بزنس کمیونٹی کو تعریفی سرٹیفکیٹ

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) ایکسپریس نیوز ٹی وی اور روزنامہ ایکسپریس نیوز کے رپورٹر سیالکوٹ کلیم اللہ چشتی کو اہلیان…
Read More

کاروباری شخصیت چوہدری شاکر حسین کی مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل میں ملاقات

راچڈیل سیاسی رپورٹر والسال سے تعلق رکھنے والے چوہدری صوفی صابر حسین کے فرزند چوہدری شاکر حسین نے…
Read More
Total
0
Share