Reg: 12841587     

کراچی میں پرانے موٹر سائیکل پارٹس اور موبائل فونز کی خرید و فروخت کیخلاف بڑے ایکشن کی تیاری

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی پولیس نے موٹر سائیکل کے پرانے پرزوں اور موبائل فون کی خرید و فروخت کے خلاف بڑے ایکشن کی تیاری کر لی۔

کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے جرائم کی اہم وجہ منشیات، چوری کی موٹر سائیکلوں اور موبائل فون کی آسانی سے فروخت ہے۔

کراچی پولیس  نے کہا کہ موٹر سائیکل کے پرانے پرزے اور موبائل فون کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے ایکشن کی تیاری کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، موٹر سائیکل کے پرانے پارٹس اور موبائل فون کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ حالیہ کارکردگی پر پولیس شاباش کی حقدار ہے، مقابلے میں بابائے کار چور سمیت تین ملزمان مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بہادر آباد میں بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والی خاتون کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ چند روز قبل مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کے قتل میں ملوث ملزمان بھی پکڑے گئے ہیں۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ شہر میں جرائم کی جڑ سمجھے جانے والے منشیات فروشی کے دھندے سے منسلک ناسوروں کیلئے زیرو ٹالرنس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

زرمبادلہ سے متعلق غیرقانونی سرگرمیاں روکنےکیلئے وسل بلوئنگ فورم بنانے کا اعلان

Next Post

مولا جٹ نے تمام پنجابی سپر ہٹ فلموں کی زندگی بھر کی کمائی کو پیچھے چھوڑ دیا

Related Posts
Total
0
Share