مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
واشگنٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کے دورے پر جانے کی تصدیق کردی۔
ایکس پر جاری بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ حماس کے دہشتگرد حملےکے خلاف اظہاریکجہتی کے لیے اسرائیل جاؤں گا اور اسرائیل کے دورےکے بعد اردن کا سفر کروں گا جو سنگین انسانی ضروریات سے نمٹنے اور رہنماؤں سے ملاقاتوں کے لیے ہوگا۔
امریکی صدر نے کہاکہ حماس فلسطینیوں کےحق خود ارادیت کے لیےکھڑی نہیں ہوئی، کچھ بنیادی اقدار ہیں جو ہمیں امریکیوں کے طور پر اکٹھا کرنا چاہئیں، ان بنیادی اقدار میں نفرت، نسل پرستی، تعصب اور تشددکےخلاف کھڑاہونا ہے۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ نفرت کی کارروائیاں ہماری بنیادی اقدار کے خلاف کھڑی ہیں اور امریکا میں نفرت انگیزی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔