Reg: 12841587     

پی آئی اے کو تیل کی فراہمی کا معاہدے طے، پروازوں کا درہم برہم شیڈول بحال ہونا شروع

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: قومی ائیر لائن پی آئی اے کو گزشتہ روز سے رکے ہوئے ایندھن کی فراہمی شروع کردی گئی جس کے بعد پروازوں کی روانگی کا آغاز ہو گیا ہے۔

ایندھن کی عدم فراہمی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے پی آئی اے کا شیڈول شدید متاثر ہوا تھا جس کے سبب ملکی و غیر ملکی 19 پروازیں منسوخ ہوئیں تھی جب کہ 20 سے زائد ملکی و غیر ملکی پروازوں کی روانگی میں غیر معمولی تاخیر ہوئی۔

تاہم اب ترجمان پی آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ آج صبح قومی ائیر لائن کو فیول کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جس کے بعد مختلف ائیرپورٹس پر رکی ہوئی پروازوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل سے یومیہ بنیادوں پر فیول کی فراہمی کا معاہدہ ہو گیا ہے جس کے تحت پی آئی اے روزانہ 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کرے گی اور اسی حساب سے فیول کی فراہمی ہوجائے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ فیول کی فراہمی کے بعد گزشتہ رات سے لاہور میں رکی پرواز پی کے 307 کراچی روانہ ہوگئی ہے جب کہ اسلام آباد میں رات سے رکی ہوئی پرواز پی کے 309 بھی کراچی روانہ کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بجلی کی لوڈشیڈنگ پر پیسکو حکام کیخلاف مقدمات کے اندراج کا فیصلہ کالعدم قرار

Next Post

امریکی صدر نے دورہ اسرائیل پر جانے کی تصدیق کردی

Related Posts
Total
0
Share