Reg: 12841587     

دبئی میں اپنی نوعیت کا پہلا فوراسٹار خواتین ہوٹل

دبئی (بیورو رپورٹ)

دبئی میں اپنی نوعیت کا منفرد اور پہلا ہوٹل جس کی تمام انتظامیہ خواتین ہوں گی ۔ ہوٹل تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے ’خواتین ہوٹل‘ کا افتتاح ستمبر میں متوقع ہے۔

ہوٹل 6 منزلہ ہے اور جس میں 232 کمرے ہیں الامارات الیوم کے مطابق یہ ہوٹل ٹائم گروپ تعمیر کررہا ہے جس کی ڈائریکٹر فرانسیسی خاتون الیگزینڈرا کیلنر ہوں گی- انتظامیہ کے مطابق دبئی کےعلاقے البرشا میں واقع یہ ہوٹل فورسٹار ہےجس میں سپورٹس گیمزکی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 4 میٹنگ ہالز، بزنس سینٹر، سوئمنگ پول، مردانہ و زنانہ دو ریستوران بھی ہیں۔ ہوٹل کی کئی منزلیں خواتین کے لیے مخصوص ہیں- ان میں سروس فراہم کرنے والی بھی خواتین ہوں گی مہمان خواتین کو اپنے روم تک آرائش و زیبائش کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

خواتین کی گاڑیوں کے لیے سپیشل پارکنگ ہوگی- خواتین کے لیے پلاسٹک سرجری کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ ٹائم گروپ کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد عوض اللہ نے بتایا کہ الیگزینڈرا کی نگرانی میں خواتین ہوٹل کے انتظامات چلائیں گی- استقبالیہ کاؤنٹر، سیلز شاپس، کھانے پینے کی اشیا، فنڈنگ سمیت تمام کام خواتین انجام دیں گی- نئے ہوٹل کی شیف بھی خواتین ہوں گی-ہوٹل کا 8 فیصد عملہ خواتین پر مشتمل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پشاور میں آزمائشی بنیادوں پر 5 جی سروس کا آغاز

Next Post

الامارات کو 30 برس میں پہلی بار خسارے کا سامنا

Related Posts

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے وزیرِاعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے تمام ملکوں کو پاکستان کی مثال سامنے رکھنی چاہیئے۔

لندن (عارف چودھری) انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے 10 ارب درخت لگانے…
Read More
Total
0
Share