Reg: 12841587     

کراچی ائیر پورٹ پر پان، چھالیہ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹ پرپان، چھالیہ، گٹکے اور  سگریٹ نوشی پرپابندی لگانےکا فیصلہ کرلیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز سمیت تمام کمپنیوں کے ملازمین کو احکامات جاری کردیے جس میں پان، چھالیہ ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پر پابندی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہےکہ اس پابندی کا اطلاق 6 نومبر سے ہوگا، پان،گٹگا اور چھالیہ کھانے والے ملازمین کےائیرپورٹ انٹری پاس منسوخ کیے جائیں گے جب کہ پابندی کی خلاف کرنے والوں پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسرائیلی وزيراعظم کا عرب امارات کے صدر سے رابطہ، جنگ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Next Post

بیلٹ اینڈ روڈ اب فزیکل کنیکٹیویٹی سے ادارہ جاتی کنیکٹیویٹی بن چکا ہے: چینی صدر

Related Posts
Total
0
Share