مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
اسرائیلی وزيراعظم بن یامین نیتن یاہو کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو ٹیلی فون،جنگ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں ہونے والی گفتگو میں دونوں سربراہوں نے تنازع کو پھیلنے سے روکنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر شیخ محمد بن زايد النہیان نے اسرائيلی وزیراعظم سے کہا کہ تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی راہداری کو بغیر کسی تاخیر کے کھولا جائے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد یہ اسرائيلی وزيراعظم کا کسی بھی عرب رہنما سے پہلا رابطہ ہے۔