مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ اچھےدن آنے والے ہیں، پیٹرول اور ڈیزل بھی سستا ہوگا اور ملک میں اب ترقی پانچویں گیئر میں چلےگی۔
لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کے ضمنی انتخابات میں شیر کا مقابلہ پنجاب دشمن عمران خان اور اُس کی لائی ہوئی مہنگائی، نااہلی،کرپشن اور انتشار سے ہے، شیرکامقابلہ اس فتنےسے ہے جس کا نام ہے فتنہ خان۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اچھےدن آنے والے ہیں، پیٹرول اور ڈیزل بھی سستا ہوگا اور ملک میں اب ترقی پانچویں گیئر میں چلےگی، اب اچھے دن دستک دے رہے ہیں، وزیر اعظم نے سمری منگوالی ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوں گی، پنجاب میں100یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والےکو بل نہیں آئےگا۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ فتنہ خان پنجاب کی تباہی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، پشاور، مردان،صوابی ڈوب گیا اب عمران خان پنجاب کو ڈبونے آگیا،عمران خان نے پنجاب کو لوٹنےکے لیےگھر کی خواتین کو لگایا، نواز شریف نے ملک کی ترقی کا سب سے بڑا منصوبہ سی پیک بنایا اور عمران خان نے جی پیک بنایا، یعنی گوگی، پنکی اکنامک کوریڈور۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکمرانی میں لوگ،آٹے، چینی کے لیے ترستے رہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتے وقت تمہیں رونا نہیں آیا، فرح گوگی پنجاب کو لوٹ کر نوچ نوچ کر کھا رہی تھی عمران خان کو رونا نہیں آیا، عمران خان، عوام کے رونے کے دن ختم، اب تمہارے رونے کے دن شروع ہوگئے، پنجاب اور ملک کے عوام جانتے ہیں تباہی لانے والے کا نام عمران خان ہے۔