لاہور خصوصی رپورٹر
برطانیہ کے معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی دعوت پر ان سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ملاقات کی۔
برطانیہ کے معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں
بیرسٹر امجد ملک جو چیئر ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ، راچڈیل لاء ایسوسی ایشن کے پہلے ایشیائی صدر (2012-2013) پرانے راوین اور اولڈ راوین ایسوسی ایشن برطانیہ کے سابق صدر ہیں انہوں نے آج وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں ان کے ہمراہ برطانیہ سے سابق اولڈ راوین سلیمان بٹ بھی شریک تھے۔
دونوں راوین کو درس گاہ میں گزرے اچھے پرانے وقت یاد تھے اور انہوں نے خوبصورت الفاظ میں اس مادر علمی اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے امجد ملک کو ان کے ادارے میں خوش آمدید کہا اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے کیے گئے اقدامات اور یونیورسٹی میں جاری کچھ منصوبوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بیرسٹر امجد ملک کو اس عظیم ادارے کے دفتر اور عمارت کی تزئین و آرائش میں کیے گئے انتظامی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
بیرسٹر امجد ملک نے پروفیسر اصغر زیدی وائس چانسلر جی سی یو لاہور کو ایک یادگار تختی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان کی ترقی میں موثر کردار کے اعتراف میں اور نوجوانوں کی کھلی سوچ، جدید چیلنجز سے نمٹتے ہوئے اور سوشل میڈیا کے خاموش انقلاب کے تناظر میں تعلیمی خدمات کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے جی سی یو لاہور میں نوجوان ذہنوں کو راغب کر رہے ہیں۔” ان اقدامات پر انہیں یہ شیلڈ پیش کی جاتی ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے
بیرسٹر امجد ملک کو جی سی یو ایوارڈ ان کے اچھے کام کے اعتراف کے طور پر پیش کیا ۔
دونوں نے اپنے پرانی درس گاہ بارے اور طلباء کے لیے فلاح و بہبود اور جدیدیت اور مسابقت کے پیغام بھیجا ۔