Reg: 12841587     

نواز شریف نے 21 اکتوبر کو استقبالیہ جلسے کو ناقابل فراموش اجتماع قرار دے دیا

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے 21 اکتوبر کو استقبالیہ جلسے کو ناقابل فراموش اجتماع قرار دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ 21 اکتوبر کو تاریخی استقبال اور مینار پاکستان پر ایک ناقابل فراموش اجتماع منعقد کرنے پر عوام، خاص طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور ملک بھرسے تشریف لانے والے نوجوانوں، خواتین سمیت تمام محترم کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی محبت، محنت اور خلوص میرا قیمتی اثاثہ تھا، ہے اور رہے گا۔

ان کا کہناتھاکہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل اور آپ کے جذبے کے طفیل پاکستان اور عوام پھر سے بحرانوں سے نجات پائیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچے تھے اور ان کی آمد پر لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ن لیگ کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس:نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیلوں کی بحالی کی درخواستوں پر بینچ تشکیل

Next Post

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں کینسر اسپتال بنانے کی منظوری دیدی

Related Posts

پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی صدر و پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد، پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ 19 مارچ بروز جمعتہ المبارک صبح ایک روزہ ء دورے پر راولاکوٹ پہنچیں گی

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی صدر و پارلیمانی سیکریٹری…
Read More
Total
0
Share