Reg: 12841587     

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں کینسر اسپتال بنانے کی منظوری دیدی

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پنجاب کی نگران حکومت نے لاہور میں کینسر اسپتال بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں کینسر اسپتال بنانے کی منظوری دیتے ہوئے پلان طلب کرلیا ہے۔

مناواں اسپتال کے دوران کے محسن نقوی نے کینسر اسپتال کے لیے مجوزہ اراضی اور عمارت کا معائنہ کیا۔

نگران وزیراعلیٰ کی زیر صدارت مناواں اسپتال میں اجلاس ہوا۔

اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کو مناواں اسپتال کو کینسر اسپتال میں تبدیل کرنے کا ٹاسک دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ 14 کروڑ عوام کے صوبے میں کینسر کا ایک بھی جدید سرکاری اسپتال نہیں ہے۔

انہوں نے کینسر اسپتال کے ڈیزائن اور دیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مشینری اور آلات خریدنے کی بھی منصوبہ بندی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نواز شریف نے 21 اکتوبر کو استقبالیہ جلسے کو ناقابل فراموش اجتماع قرار دے دیا

Next Post

کشمیر یوتھ پراجیکٹ راچڈیل کو کمیونٹی کی خدمت کرتے ہوئے44 سال مکمل

Related Posts
Total
0
Share