Reg: 12841587     

پی ٹی آئی وفد اور فضل الرحمان کے درمیان کیا بات ہوئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف کی جانب سے ملاقات کیلئے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا گیا، ملاقات کیلئے پی ٹی آئی سینیئر لیڈرشپ کا مکمل اعتماد حاصل تھا۔

پارٹی ذرائع نے بتایاکہ ایک گھنٹہ 15 منٹ کی ملاقات میں تعزیت کے ساتھ ساتھ ملکی اور سیاسی حالات پرگفتگو ہوئی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کا مقصد سیاسی نفرتوں میں بات چیت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا تھا، مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی رہنماؤں کو گاڑی تک بٹھانے خود باہر آئے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال پر مختصر اورخیریت دریافت کرنے پر زیادہ توجہ رہی، ملاقات میں پاکستان افغانستان تجارت پر بھی مختصر گفتگو ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ دونوں جماعتیں ملکی سیاست میں سخت حریف سمجھی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کو 76 سال مکمل، آج کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

Next Post

ملک میں عام انتخابات کیلئے 28 جنوری 2024 کی تاریخ متوقع

Related Posts
Total
0
Share