Reg: 12841587     

گریٹر مانچسٹر کی کاروباری شخصیت فہمید اسحاق عرف ننھا مختصرعلالت کے باعث پرسٹن میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

عارف چودھری

گریٹر مانچسٹر کی مشہور اور مقبول کاروباری شخصیت۔ یاروں کا یار فہمید اسحاق عرف ننھا مختصر علالت کے باعث پرسٹن میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے انکی نمازہ جنازہ رضا مسجد پرسٹن میں ادا کر دی گئ نماز جنازہ امام مسجد حافظ اختر قادری نے پڑھائ بعد میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں کاروباری شخصیات جن میں انکے سب سے قریبی بھائ جیسے دوست اویس چوہان – رئیس چوہان -شبیر صاحب – غلام نبی مغل -سہیل ڈار -فیصل سہیل -سعید نارو -عمران نارو -انکے بھائ مون اسحاق -نعیم کلیر -عمر -خالد محمود -جلیل رحمان راجہ علی -داماد وقاص کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر انکے جگری دوست اور چوہان گروپ کے چئیرمین اویس چوہان نے کہا کہ استاد فہمید ننھا سے میری تعلق تیس سال سے تھا آج ھم ایک عظیم جگری دوست سے محروم ھو گئے وہ ایک عظیم دوست اور محبت کرنے والی شخصیت تھے ھمیشہ فلاحی کاموں میں بھی سب سے آگے ھوتا تھا – فہمید کی نماز جنازہ میں امریکہ سے آئے ہوئے دوست رئیس چوہان نے کہا کہ میں نے زندگی میں ان جیسا مخلص دوست نہیں دیکھا اللہ انہیں جنت میں جگہ دے – انکے چاچا سعید نارو نے فہمید ننھا کی اچانک موت کو فیملی کے لئے بہت بڑا نقصان قرار دیا – مانچسٹر کی کاروباری شخصیت شبیر صاحب اور غلام نبی مغل -سہیل ڈار اور فیصل سہیل نے کہا کہ فہمید اسحاق نہ صرف دوستوں کے دوست تھے بلکہ کمیونٹی کے کاموں میں ھمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے برطانیہ اور پاکستان میں فلاحی کاموں میں بھی سب سے آگے ھوتے تھے

فہمید ننھا کے سگے بھائ مون اسحاق جو ان کی بیماری کا سن کر امریکہ سے آئے تھے اور انکے کزن نوید احمد نے کہا کہ فہمید ھمارے خاندان کا سہرا تھا انکی کمی ہر وقت محسوس ہوتی رھے گی -لیکن نظام قدرت کے آگے انسان بے بس ھے اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند فرمائے ھم نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے تمام دوست احباب کے شکر گزار ہیں

فہمید اسحاق ننھا کی دوستی -سماجی اور فلاحی خدمات کے صلہ میں کمیونٹی میں ان کا ایک خاص مقام تھا انکی کمیونٹی خدمات کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

راجہ نجابت حسین ستارہ پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج سے وفد کے ہمراہ ملاقات

Next Post

92 ٹی وی چینل برطانیہ کی چھٹی سالگرہ کی شاندار تقریب لندن کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی

Related Posts

نوید گلزار کے بیٹے ایان نوید کی سولہویں سالگرہ پر اولڈھم کے ویل بینگ ٹرینگ اور کلچرل سینٹر میں محفل میلاد النبی کاانعقاد

لندن (عارف چودھری) راچڈیل کی کاروباری مزہبی شخصیت نوید گلزار نے اپنے بیٹے ایان نوید کی سولہویں سالگرہ…
Read More
Total
0
Share