مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
اسلام آباد: ادارہ شماریات نے گزشتہ ماہ مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔
ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2023 میں مہنگائی کی شرح 26.89 اور جولائی سےاکتوبر تک مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبرمیں شہروں میں مہنگائی میں 1.07 فیصد اور دیہات میں مہنگائی میں 1.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ میں پیاز 38.7 فیصد، سبزیاں 17.7فیصد، پھل 6.4 فیصد، انڈے 6 فیصد اور آلو 3.72 فیصد مہنگے ہوئے جب کہ ایک ماہ میں بجلی 8.2 اور میرج ہال کرایہ کا 5.4 فیصد بڑھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مصالحے 84.5 فیصد ،ایک سال میں چینی 69.9 فیصد، آٹا 63.3 فیصد، چاول 62.2 فیصد، لوبیا 56.8 فیصد، چائے54.9 اورآٹا37.7 فیصد مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کا بتانا ہےکہ ایک سال میں درسی کتب 85 فیصد، ادویات 36.6فیصد، موٹرفیول 30.8 فیصدجب کہ گیس 62.8 اوربجلی 50.6 فیصد مہنگے ہوئی۔