Reg: 12841587     

آئی سی سی رینکنگ: شاہین لمبی چھلانگ لگا کر پہلے نمبر پر آگئے، بابر بدستور نمبر ون بیٹر

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بیٹرز میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بولرز میں شاہین آفریدی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 818 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے شبمن گل صرف دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 765 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 7 درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور ان کے پوائنٹس کی تعداد 673 ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ 663 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے محمد سراج 656 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اکتوبر میں مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

Next Post

وزارت مذہبی امور سے ادائیگی، پی آئی اے کی مشکلات میں کمی، پروازوں کی منسوخی بھی کم

Related Posts

معروف سنیئر صحافی و متحرک سماجی شخصیت چوہدری عارف پندھیر نے کاروباری و سماجی شخصیت خالد چوہدری کے برطانیہ واپسی پر ان کے اعزاز میں ریڈ مراکش ریسٹورنٹ مانچسٹر میں پر تکلف ظہرانہ دیا

مانچسٹر سے بیورو رپورٹ معروف سنیئر صحافی و متحرک سماجی شخصیت چوہدری عارف پندھیر نے ریڈ مراکش ریسٹورنٹ…
Read More
Total
0
Share