مانچسٹر ( مرزا شہزاد احمد ڈائریکٹر انڈرگراونڈ نیوز)
برطانیہ نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں شامل کیا ہزاروں پاکستانی پاکستان میں پھنس گئے ،ہوٹل میں قرنطینہ سے بچنے کے لیے ہر کوئی9 اپریل سے پہلے اڑکر برطانیہ پہنچنا چاہتا تھا مگر اڑتا کیسے؟ فلائٹس ہی نہیں تھیں ایسے میں بخاری ٹریولز نے دو کامیاب چارٹر پروازیں چلائیں جس سے سینکڑوں فیملیز کو ریلیف ملا ۔
اس موقع پر بہت سے مسافروں نے بخاری ٹریولز کا شکریہ ادا کیا کہ اس مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا ۔بخاری ٹریولز مانچسٹر برطانیہ کے ڈائریکٹر فرخ صدیق نے مرزا شہزاد احمد سمیت ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ،جنہوں نے چارٹر پروازیں چلانے پر مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا ہم اسی طرح مسافروں کی خدمت کرتے رہیں گے یاد رہے بخاری ٹریولز نے دوسری تمام ائرلائنز سے ٹکٹ کی قیمت کم رکھی تھی۔