Reg: 12841587     

غزہ میں پھنسے غیر ملکیوں کا رفاح بارڈر کے ذریعے انخلا شروع

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

غزہ میں پھنسے غیر ملکیوں نے رفاح بارڈر کے ذریعے انخلا شروع کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد غیر ملکیوں کی بڑی تعداد علاقے میں پھنس چکی تھی تاہم جنگ کے بعد سے پہلی بار رفاح کراسنگ کھلنے پر ان غیر ملکیوں نے غزہ سے انخلا شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ غزہ میں پھنسے قافلوں کو امداد کی شدید ضرورت تھی جو انہیں مصر اور غزہ کے راستے فراہم کردی گئی ہے تاہم کسی کو کراسنگ کی اجازت نہیں تھی، اب رفاح کراسنگ کھلنے کے بعد غیر ملکیوں، دُہری شہریت کے حامل افراد اور تقریباً 90 کے قریب شدید زخمیوں کے آج ہی غزہ سے انخلا کی توقع ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق قطر نے امریکا کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مصر، اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کے لیے ثالثی کی جس کے بعد غزہ میں محتاط انخلا کی اجازت دی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس معاہدے کے نتیجے میں غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والوں اور بعض شدید زخمی افراد کو رفاح کراسنگ کے ذریعے غزہ سے انخلا کی اجازت ہوگی تاہم اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا کہ رفاح کراسنگ کو انخلا کے لیے کب تک کھلا رکھا جائیگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے اور مذاکرات میں یرغمالیوں سمیت دیگر معاملات شامل نہیں ہیں تاہم حماس نے ثالث کاروں سے کہا ہےکہ وہ جلد 200 کے قریب یرغمالیوں کو رہا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

Next Post

عورت کی زندگی میں آنے والا دوسرا مرد سانپ ہوتا ہے: نادیہ خان

Related Posts
Total
0
Share