Reg: 12841587     

کوئٹہ: کچرے کے ڈھیر میں دھماکے سے 3 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کوئٹہ: کچرے کے ڈھیر میں دھماکے سے 3 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے زرغون روڈ پر  پل کے نیچے کچرے کے ڈھیر میں ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکے سے زخمی ہونے والے بچے کچرا چن رہے تھے جب کہ دھماکے سے پل کے قریب موجود ایک ٹریفک پولیس اہلکاربھی زخمی ہوا،  مجموعی طور پر دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکا بظاہر دیسی ساختہ بم کا معلوم ہوتا ہے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شیخ رشید کو این اے 56 سے الیکشن لڑنے کی اجازت

Next Post

برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر

Related Posts
Total
0
Share