Reg: 12841587     

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

غزہ میں اسرائیلی جارحیت 27 ویں دن بھی جاری ہے جس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں مزید 256 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بیان کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 9061 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ شہید افراد میں 3750 بچے اور 2326 خواتین بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 2600 افراد اب لاپتہ ہیں جن میں 1150 بچے بھی شامل ہیں، زیادہ امکان یہی ہے کہ وہ تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

بیان کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں اور طبی مراکز کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

طبی ٹیموں کے خلاف جنگی خلاف ورزیوں کے دوران اب تک 135 طبی ورکرز شہید ہو چکے ہیں جبکہ 25 ایمبولینسیں تباہ ہوئی ہیں۔

بیان کے مطابق غزہ میں کام کرنے والے 16 اسپتال اور 32 طبی مراکز ایندھن کی کمی یا تباہ ہونے کے باعث بند ہو چکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے ترکیہ سے درخواست کی کہ وہ ترک فرینڈ شپ اسپتال کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مداخلت کرے۔

خیال رہے کہ ترک فرینڈ شپ کینسر اسپتال پر بھی اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی تھی جس کی و جہ سے اسپتال کا ایک حصہ تباہ ہوگیا اور کینسر کے شکار متعدد مریضوں کو اس وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارتی کرکٹ بورڈ کا ورلڈکپ میں آتش بازی نہ کرنے کا فیصلہ

Next Post

سینیٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کر دی

Related Posts

پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما اسلم مغل کی طرف سے بن خرماں میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما اسلم مغل کی…
Read More
Total
0
Share