Reg: 12841587     

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی طلبی کوعدالت میں چیلنج کردیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اپنی طلبی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ہائیکورٹ بار کے صدر  شعیب شاہین کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن کی حیثیت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سات جولائی کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی میٹنگ کے منٹس غیر قانونی قرار دیے جائیں اور  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی میٹنگ کے منٹس میں جبری گمشدگیوں کے کمیشن کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کہا گیا، اجلاس میں لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے لیے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا، لاپتہ افراد کمیشن کےچیئرمین کا عہدہ نہ رکھنے کی ڈائریکشن دینا کمیٹی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

سابق چیئرمین نیب کی جانب سے درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قومی اسمبلی اور سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں طیبہ گل نامی خاتون نے سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد پر ہراسانی اور غیر اخلاقی رویے کے الزامات عائد کیے تھے جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بختاور بھٹو کا پی ٹی آئی کے آئی کیو لیول پر طنز

Next Post

وزیراعظم نے آرمی چیف کو امریکی حکومت سے بات کرنے کی اجازت دی

Related Posts
Total
0
Share