Reg: 12841587     

شاہی خاندان کے گریٹر مانچسٹر کے نمائندہ ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاھد خان اور انکی ٹیم نے اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں چیرٹی ڈنر کا انعقاد کیا

لندن (عارف چودھری)

فریڈم 50 سائکلنگ گروپ کے رکن اور شاھی خاندان کے نمائندہ سیکنڈ لیفٹیننٹ مزاھد خان نے اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں چیرٹی ڈنر کا انعقاد ہوا جس میں برطانیہ میں رہنے والی مختلف کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات جن میں کونسلر محمد مالک گریٹر مانچسٹر بنگلہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد الرنشیر ، کلاش کے اسامہ نصیر ، ہیومن اپیل کی عاملہ بیگم ،روزی چوہدری، کاروباری شخصیت انجم علی شفیق کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مزاھد خان کا کہنا تھا کہ آج ہم بنگلہ دیش میں سکول کی تعمیر کے لیے چندہ جمع کر رہے ہیں اس سے پہلے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چندہ جمع کیا تھا انکا کہنا تھا کہ بحیثیت انسان ہمارا فرض ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کریں ۔ گریٹر مانچسٹر بنگلہ دیشی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد الرنشیر کس کہنا تھا فریڈم 50 سائکلنگ گروپ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے اور عالمی سطح پر کام کر رہی ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ آج نیک مقصد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں ۔

کونسلر محمد مالک کا کہنا تھا کہ میں نیک مقصد کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے آہا ہوں ملکر ہم اس میں کامیاب ہوں گے ۔ ہیومن اپیل کی نمائندہ عاملہ بیگم نے کہا کہ وہ فریڈم 50 سائکلنگ گروپ کے ساتھ ملکر خیراتی کاموں میں حصہ لیتے ہیں سائکلنگ گروپ بنگلہ دیش کےمختلف شہروں میں جا کر چندہ جمع کریں گے ۔ روزی چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نیک مقصد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں ۔ کلاش سے اسامہ شفیق اور بٹر سویٹ کے انجم علی کا بھی کہنا تھا کہ وہ فریڈم 50 سائکلنگ گروپ کی جانب سے رکھی گئ چندہ مہم کے لیے آئے ہیں ہم سب کو نیک مقصد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔چندہ مہم میں شریک افراد کی تواضع روایتی ایشیائی کھانوں سے کی گئی

فریڈم 50 سائکلنگ گروپ کی جانب سے خیراتی کاموں کے لیے چندہ جمع کرنا قابل ستائش ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سینئر مسلم لیگی راہنما چودھری اعجاز پرویا کی لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے خصوصی ملاقات

Next Post

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع

Related Posts
Total
0
Share