Reg: 12841587     

غیر قانونی غیرملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری، مزید سات ہزار سے زائد افراد روانہ

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی اپنے اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، 4 نومبر کے روز بھی مزید 7 ہزار ایک سو 35 افغان باشندے اپنے ملک واپس جا چکے جبکہ واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزارسے زائد ہوچکی ہے۔

طورخم بارڈر پر بڑی تعداد میں افغان باشندے وطن واپسی کیلئے جمع ہیں، 4 نومبر کو واپس جانے والے 7 ہزار 135 افغان شہریوں میں 2 ہزار 330 مرد، 1 ہزار 765 خواتین اور 3 ہزار 40 بچے شامل ہیں۔

افغانستان روانگی کیلئے 186 گاڑیوں میں 260 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی، اب تک ایک لاکھ 82 ہزار 154 افغان باشندے اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکا ایران سے جنگ نہیں چاہتا: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن

Next Post

نہتے شہریوں پر اسرائیل کے ایک رات میں ڈھائی ہزار حملے، مزید 280 فلسطینی شہید

Related Posts
Total
0
Share