Reg: 12841587     

پنجاب حکومت کا اسموگ لاک ڈاؤن میں معمولی تبدیلی کا فیصلہ

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ کے باعث لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں معمولی تبدیلی کردی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں معمولی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کال سینٹرز اور انٹرنیشنل آئی ٹی سینٹرز کو بھی کام کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہےکہ پنجاب میں اسموگ کے باعث گوجرانوالہ سمیت 5 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 10 نومبر سے 12 نومبر تک گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

 اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران تمام اسکول، دفاتر، مارکیٹیں، تفریحی مقامات ، شادی ہال،سنیماگھر بند رہیں گے جب کہ فصلوں کی باقیات ، کوڑا کرکٹ جلانے پر دفعہ 144 کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

اس سے قبل نگران پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ کے پیشِ نظر جمعے کو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی میں ایک شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق

Next Post

فلسطین پر وحشیانہ حملے اور نسل کشی پر اقوام متحدہ مکمل ناکام اور سوالیہ نشان بن گئی

Related Posts
Total
0
Share