Reg: 12841587     

عمرہ اجازت نامے کے بعد بس ٹکٹ خریدنا لازم نہیں

ریاض (خصوصی رپورٹ)

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام کے زائرین اور عمرہ اجازت نامے حاصل کرنے والوں کی ایک بڑی مشکل آسان کردی۔ پوچھا جا رہا تھا کہ آیا حرم شٹل سروس کے ٹکٹ خریدنا ضروری ہیں، آیا اس کے بغیر اجازت نامہ موثر رہے گا یا نہیں؟ وزارت نے اطمینان دلایا ہے کہ عمرہ اور زیارت کے لیے آنے والوں کو حرم شٹل سروس کے ٹکٹ خریدنا ضروری نہیں-

جس کا دل چاہے خریدے اور جو خریدنا نہ چاہتا ہو اس پر کوئی پابندی نہیں؟ وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کی جانب سے کثیر تعداد میں یہ سوال کیا جارہا ہے کہ آیا حرم شٹل سروس کے ٹکٹ خریدنا ضروری ہے یا اس کے بغیر ہی عمرہ، نماز اور طواف کے اجازت نامے موثر ہوں گے۔

وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی کہ حرم شٹل سروس کے ٹکٹ دو طرح سے خریدے جاسکتے ہیں- ایک تو اعتمرنا ایپ کے ذریعے براہ راست حاصل کیے جاسکتے ہیں اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ اعتمرنا ایپ پر ’حجز خدمہ‘ (سروس کی بکنگ) والے خانے کو پش کیا جائے-

پھر ’خدمات النقل‘ (ٹرانسپورٹ سروسز) کا رخ کیا جائے- اس کے بعد کدی یا جمرات بس سٹینڈ کی نشاندہی کی جائے- اس کے بعد ٹکٹوں کی تعداد متعین کی جائے اور آخر میں ٹکٹوں کی قیمت ادا کردی جائے۔ ٹکٹ حاصل کرنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ طواف، نماز یا عمرے کے لیے حرم شریف کا رخ کرنے والا کدی یا جمرات بس سٹینڈ پہنچنے کے بعد اے ٹی ایم کارڈ یا کیش کی صورت میں سٹینڈ پر موجود کاؤنٹر سے ٹکٹ حاصل کرلے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پا ک چین تعلقات، سفا رتی تعلقات کی در خشاں داستان

Next Post

انتہا پسند اور دہشتگرد ہندوستان کا چہرہ دُنیا کے سامنے ظاہر ہونے لگا

Related Posts
Total
0
Share