Reg: 12841587     

الیکشن سے پہلے پیٹرول مزید سستا ہوگا: مصدق ملک

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے پیٹرول مزید سستا ہوگا اور الیکشن کے بعد یقینی طور پر پاکستان میں معاشی استحکام آجائے گا۔

 مصدق ملک نے کہا کہ الیکشن کے بعد یقینی طور پر پاکستان میں معاشی استحکام آجائے گا، ہمار ے ملک میں اس وقت امید کا فقدان ہے، اسٹرکچرل تبدیلیوں اور درست حکمت عملی کے ساتھ غربت سے نکل سکتے ہیں، منتخب حکومت کو ایک ڈیڑھ سال مشکل فیصلے کرنا ہوں گے اس کے بعد ملک ترقی کے سفر پر آگے بڑھ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں معیشت پر اپنا اپنا نکتہ نظر لے کر چل سکتی ہیں، ملک کی آمدن بڑھانے کے ذرائع بنانا پڑیں گے، (ن) لیگ کے معاشی ایجنڈا کا مرکزی نکتہ غریب آدمی ہوگا، ملک میں سرمایہ کاری اور بزنس کیلئے رکاوٹیں دور کریں گے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے پیٹرول مزید سستا ہوگا تاہم  ملک کی آمدن بڑھانے کے ذرائع بنانا پڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آخری اوور میں 5 رنز درکار : مخالف بولر نے 6 گیندوں پر 6 وکٹیں لیکر ٹیم کو میچ جتوا دیا

Next Post

القسام بریگیڈز اسرائیل سے 5 روزہ جنگ بندی کے بدلے یرغمال خواتین و بچوں کی رہائی پر آمادہ

Related Posts
Total
0
Share