لندن عارف چودھری
فلسطین لہو لہو، ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنا دیا سرپرست اعلیٰ بین المسالک و مذاہب رواداری کو نسل ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین پنجاب ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے معصوم فلسطینی بچوں خواتین،بوڑھوں جوانوں کی آواز بن کر فوری تمام مسلمان ممالک کو یکجان وہو کر جہاد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا مسجد اقصیٰ ہمارا قبلہ اوّل بیت المقدس کی حفاظت ہمارا دینی،ایمانی،اخلاق فریضہ ہے ہمیں فورا فلسطین اپنے بھائیوں کی مدد کوجانا چاہیے۔بدبخت یہودی لابی ملکر اسرائیل کومکمل سپورٹ کرکے فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانے پر تلی ہوئی ہے غزہ پٹی ہسپتالوں اور امداد لے کر جانے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو سلامتی کونسل یو این او کو نظر نہیں آرہا ہم روز قیامت رب العزت اور نبی کریم ﷺ کو کیا منہ دکھائیں گے۔یہ و قت اکٹھے ہو کرامت مسلمہ کو بچانے کا دین اسلام کی لاج رکھنے کا ہے۔