Reg: 12841587     

نوازشریف کی انتخابی مہم واشنگٹن، وائٹ ہاؤس اورپینٹاگون میں چل رہی ہے: بابر اعوان

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہےکہ نوازشریف کی انتخابی مہم واشنگٹن، وائٹ ہاؤس اورپینٹاگون میں چل رہی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے بابر  اعوان سے سوال کیا کہ علی نوازاعوان کو استحکام پارٹی جوائن کرنے پرکس طرح دیکھتے ہیں؟ اس پر بابر اعوان نے کہا کہ اسی طرح جیسے آپ دیکھتے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ پہلے چھوٹے بھائی کو امپورٹڈ وزیراعظم کے طور پر بٹھایا گیا، اب نوازشریف ڈبل امپورٹڈ ہے، امریکی سفارت خانے کے دو بیانات اس بات کا ثبوت ہیں، پہلے ڈونلڈ لو تھا اور اب ڈونلڈ بلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیلئے انہوں نے لفظ استعمال کیا کہ پولیٹیکل ایکٹر سے ملاقات کی، نوازشریف کی انتخابی مہم واشنگٹن، وائٹ ہاؤس اورپینٹاگون میں چل رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگ تیاربیٹھے ہیں کہ 8 فروری کو مہنگائی اور پیٹرول بم کا بدلہ لیں گے، پرچی کے ذریعے سے بدلہ لیا جائے گا جیسا جمہوریت میں ہوتا ہے، لوگوں نے ووٹ ڈالنا ہے،کسی کا کوئی ہاتھ نہیں پکڑسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور: اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم

Next Post

کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلوی نوجوان نے میلہ لوٹ لیا: سراج الحق

Related Posts

ویسٹ یارک شائر کے ٹاوئنز بٹلے اینڈ سپن سے یکم جولائی کو ضمنی الیکشن میں لیبر پارٹی کی امیدوار کم لیڈبیٹر اور آزاد امیدوار جورج گلوے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے

بٹلے سے بیورو رپورٹ یکم جولائی 2021 کو ایم پی کی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں 16 امیدوار…
Read More
Total
0
Share