Reg: 12841587     

لاہور: اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کیا جس میں اسکول ،کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ پنجاب حکومت ہفتے کے دو روز ورک فرام ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔

حکم میں کہا گیا کہ نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے،محکمہ موسمیات اسموگ کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سائفر کیس: شاہ محمود نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

Next Post

نوازشریف کی انتخابی مہم واشنگٹن، وائٹ ہاؤس اورپینٹاگون میں چل رہی ہے: بابر اعوان

Related Posts

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوۓ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو پندرہ دن میں عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوۓ ڈی جی…
Read More
Total
0
Share