Reg: 12841587     

دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستانی اسکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا، تربیتی کیمپ آج سے لگے گا

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان کا قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم اسکواڈ دورہ آسٹریلیا کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا ہے، آج سے تربیتی کیمپ کا آغاز کیا جائے گا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں 28 نومبر تک جاری رہنے والے اس تربیتی کیمپ میں امام الحق اور فہیم اشرف شادیوں کی وجہ سے شرکت نہیں کریں گے۔

قومی ٹیسٹ کرکٹرز حسن علی اور محمد وسیم جونیئر جمعے کو کیمپ میں شامل ہوں گے جبکہ نوید اکرم چیمہ دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کے منیجر ہوں گے اور منصور رانا بطور اسسٹنٹ منیجر ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔

پاکستانی اسکواڈ 28 نومبر کو اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگا جس کے بعد قومی ٹیم 30 نومبر کو لاہور سے آسٹریلیا کیلئے روانہ ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

طورخم پرکارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے بھی ویزا پاسپورٹ کی شرط لازمی

Next Post

پنجاب میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

Related Posts
Total
0
Share