Reg: 12841587     

امریکا جنگ بندی پر زور دیتا رہا تاکہ اسرائیلیوں کو رہا کرایا جاسکے: جو بائیڈن

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

واشنگٹن: امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے  یرغمالیوں کی رہائی کو  شروعات قرار دیتے ہوئے  کہا کہ خوشی ہے 13 اسرائیلی رہا ہو کر اپنے عزیزوں کے پاس پہنچ گئے، کوشش تھی پہلے مرحلے میں 50 سے زائد اسرائیلی رہا کرا لیے جائیں، جمعےکو رہا ہونے والے13 اسرائیلی یرغمالیوں میں خواتین شامل ہیں۔

غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع کے امکان پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر کام کیا جائے، جنگ بندی کے لیے خطے کے رہنماؤں سے فون پر بات کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا جنگ بندی پر زور دیتا رہا تاکہ اسرائیلیوں کو رہا کرایا جاسکے۔

دوسری جانب اردن کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارےواضح مطالبات ہیں، غزہ میں وحشیانہ جنگ کوروکا جائے۔

 بیلجیئم اور اسپین کے وزرائے اعظم نے   غزہ میں تباہی پر اسرائیل پر تنقید کی جس کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ نے  دونوں ملکوں کے سفیروں کو طلب کرکے احتجاج کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے تو لگ پتا جائیگا: شیخ رشید کی نواز شریف پر تنقید

Next Post

اسموگ پر قابو پانے کیلئے پنجاب کے 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ

Related Posts
Total
0
Share