Reg: 12841587     

پشاور: پولیس اور رہزنوں میں فائرنگ کے دوران گولیوں کی زد میں آکر بچہ جاں بحق

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پشاور میں پولیس اور رہزنوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر چترال کا رہائشی بچہ جاں بحق ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق پشاور میں کوہاٹ روڈ گڑھی قمردین  میں رہزنوں نے گرفتاری سے بچنے  کےلیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر راہگیر بچہ جاں بحق ہوا۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے گینگ کے سرغنہ شکیل احمد کو  اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا اور اس سے آلٹو کار بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی رورل ظفر احمد خان کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سانحہ 9 مئی: بات کالے بکروں کے صدقے سے ٹلنے والی نہیں: وزیر داخلہ

Next Post

پشاور: شدت پسند کی لاش گاڑی کے فرنٹ فٹ پر باندھنے پر ایس ایچ او معطل

Related Posts
Total
0
Share