مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
اورماڑہ کے قریب ماہی گیر نے جال میں پھنسی ایک بڑی وہیل کو بحفاظت آزاد کردیا۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ٹیکنیکل ایڈوائزر معظم خان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک بڑی اسپرم وہیل کسی مچھیرے کے جال میں پھنسی۔
انہوں نے کہا کہ اسپرم وہیل کی لمبائی تقریباً 30 فٹ تھی، آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد ماہی گیر نے 500 میٹر جال کاٹ کر اسپرم وہیل کو چھوڑا۔
معظم خان کے مطابق اسپرم وہیل پاکستان میں پائی جانے والی4 بڑی وہیلز میں سے ایک ہے۔