مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک نوجوان نے منگیتر کی نالائقی کی سزا اسکول کو دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ قاہرہ کے شمال میں پیش آیا جہاں ایک 21 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر اسکول کا کنٹرول روم جلادیا جس کی وجہ اس نے منگیتر کا ممکنہ طور پر فیل ہونا بتائی ہے۔
مصر کے پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق عمارت جلائے جانے کے واقعے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
تاہم اسکول انتظامیہ کا بتانا ہے کہ اس دوران اسکول کی مرکزی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جب کہ کئی طالب علموں کا ریکارڈ بھی جل گیا۔
پولیس کے مطابق لڑکے نے بتایا اسے ڈر تھا کہ اگر اس کی منگیتر فیل ہوگئی تو ان کی شادی ملتوی ہوجائے گی کیوں کہ ان کی منگیتر کو فیل ہونے کی صورت دوبارہ تعلیمی سال دہرانا پڑتا۔
لڑکے کے مطابق وہ اسکول جلانے کے بعد آبائی گاؤں میں چھپنے میں کامیاب ہوگیا لیکن عینی شاہد کے ذریعے پولیس مجرم تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔