Reg: 12841587     

ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس پالیسی میں معاونت کیلئے آئی ایم ایف ماہرین پاکستان پہنچ گئے

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ماہرین کی ٹیم پاکستانی حکام سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم وزارت خزانہ کے عہدیداران سے ملاقاتیں کرے گی، آئی ایم ایف کے ماہرین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف ماہرین ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مشاورت کریں گے، تکنیکی ماہرین کا وفد پاکستانی حکام سے تقریباً ایک ہفتہ ٹیکس پالیسی پر مشاورت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی وفد ٹیکس پالیسی میں ترامیم کیلئے اقدامات کریں گے، ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ماہرین کی مشاورت کا مقصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہو گا، ریٹیلرز کیلئے اسکیم کا بنیادی ڈھانچہ بھی تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر بنایا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مزید 10 لاکھ لوگ ٹیکس نیٹ میں لاکر ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچائی جائے گی، تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر ٹیکس پالیسی میں ترامیم تیار کی جائیں گی، تیار کی جانے والی ٹیکس ترامیم آئندہ بجٹ میں نافذالعمل ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ ٹیکس پالیسی اور انفورسمنٹ میں بہتری کیلئے آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد معاونت کرے گا، آئی ایم ایف کے ماہرین کی ٹیم ایک ہفتہ تک پاکستان میں قیام کرے گی اور آئی ایم ایف کی ٹیم کا موجودہ قرض پروگرام اور اس کی قسط سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 15 فیصد تک بڑھانے کیلئے ترامیم کا فیصلہ کیا جائےگا، آئی ایم ایف کی شراکت داری سے کمپلائنس امپرومنٹ پلان مارچ 2024 تک تیارکیا جائےگا، کمپلائنس امپرومنٹ پلان کے تحت رسک رجسٹرڈ رپورٹ اور ڈیش بورڈ تیارکر لیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر فیلڈ فارمیشنزکی جانب سے ٹیکس دہندگان کی معلومات پر رسک رجسٹرڈ تیارکیا جائےگا، ایف بی آرفیلڈ فارمیشنزکو ٹیکس دہندگان کی معلومات بینکوں، نادرا اور ایف بی آر انٹیگریشن سے ملیں گی، ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کیلئے فہرست مرتب کی جائے گی جو آئی ایم ایف سے بھی شیئر ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس پالیسی میں ترامیم کے ذریعے کمپلائنس رسک مینجمنٹ کو ٹیکس پالیسی کا حصہ بنایا جائےگا، کمپلائنس رسک مینجمنٹ کی تیاری میں ایف بی آر اور آئی ایم ایف شراکت داری سے کام کریں گے، ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور ٹیکس پالیسی کو الگ کرنے کیلئے ایف بی آر تکنیکی وفد سے آج سے مذاکرات ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فلسطین کی حمایت پر کئی پراجیکٹس میں کام نہیں دیا گیا جس پر افسوس نہیں: دنانیر

Next Post

نگران وزیراعلیٰ سندھ کے متوقع دورے کی اطلاع پر مٹیاری کی قسمت جاگ گئی

Related Posts

مسلم لیگ ن فرانس کے وفد کی مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل میں انکے چیمبر میں ملاقات

راچڈیل سیاسی رپورٹر مسلم لیگ ن فرانس کے وفد نے شہباز کسانہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن…
Read More
Total
0
Share