مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منير کی کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات ہوئی۔
کویت سٹی میں ہونے والی اس ملاقات میں نگراں وزیرِ قانون احمد عرفان اسلم اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ارکان بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل نگران وزیراعظم بھی کویت کے دورے پر پہنچے تھے جہاں انہوں نے کویتی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
کویت کے دورے میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، البیان محل پہنچے تھے جہاں کویتی اول نائب وزیرِ اعظم شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح نے ان کا استقبال کیا اور انہیں کویت کے امیری گارڈ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزیر اعظم کی البیان محل آمد کے موقع پر پاکستان اور کویت کے ترانے بھی پیش کیے گئے۔
نگران وزرا اور وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی بھی وزیر اعظم کے وفد میں شامل تھے، اس موقع پر دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔