Reg: 12841587     

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ’کوپ 28‘ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی ’کوپ 28 کانفرنس‘ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے۔

وفد کے ہمراہ دبئی پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عواد النعیمی نے نگران وزیراعظم کا استقبال کیا۔

نگران وزیراعظم یکم اور دو دسمبر کو عالمی ماحولیاتی ایکشن کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

اس سے پہلے کویت کے دورے میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، البیان محل پہنچے تھے جہاں کویتی اول نائب وزیرِ اعظم شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح نے ان کا استقبال کیا اور انہیں کویت کے امیری گارڈ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیر اعظم کی البیان محل آمد کے موقع پر پاکستان اور کویت کے ترانے بھی پیش کیے گئے۔

نگران وزرا اور وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی بھی وزیر اعظم کے وفد میں شامل تھے، اس موقع پر دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آرمی چیف جنرل عاصم منير کا دورہ کویت، ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات

Next Post

اسموگ پر قابو پانے کیلئے پنجاب میں سافٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

Related Posts
Total
0
Share