Reg: 12841587     

ہماری ٹیم پر رحیم یار خان میں حملہ ہوا جس میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے: محسن نقوی

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم پر رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں حملہ ہوا جس میں3 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ جس علاقے میں حملہ ہوا اس کے چاروں طرف سندھ کا علاقہ ہے، 70 سے 80 ڈاکوؤں نے سندھ کے اندر سے پنجاب کی حدود میں داخل ہوکر حملہ کیا۔

نگران وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پولیس کے 19 جوانوں نے بہادری سے کئی گھنٹے مقابلے کے بعد ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

الیکشن سے متعلق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم سے کسی نے کوئی الیکشن نہیں لڑنا یا جاکر ووٹ نہیں مانگنے، ہماری کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رحیم یارخان جنوبی پنجاب کا پسماندہ علاقہ ہے، وہاں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ زبردست کام کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے، بچوں سمیت 21 فلسطینی شہید

Next Post

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج دوسرے نمبر پر آگیا

Related Posts

ضلع سیالکوٹ کی عشر و زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین نے سیالکوٹ کے مستحقین طلباء وطالبات کو ستر لاکھ روپے کی ایجوکیشن گرانٹ جاری کر دی- چیئرمین عشر و زکوٰۃ کمیٹی ضلع سیالکوٹ خواجہ محمد عارف

بیورو رپورٹ سیالکوٹ عشر کمیٹی ضلع سیالکوٹ کی جانب سے گورنمنٹ کالجز یونیورسٹیز، ہائر سیکنڈری سکولز اور دینی…
Read More
Total
0
Share