(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)
پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے دی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چند روز قبل بلاول ہاؤس لاہور میں ہوا تھا جس کی صدارت سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کی تھی۔
پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے دی ہے اور اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی قیادت کو انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی اور جنوبی پنجاب میں کنونشن کے ذریعے الیکشن مہم کا آغاز کرے گی جس سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔