Reg: 12841587     

لڑکی کے باپ نے اسکول ٹیچر کو اغوا کرکے بیٹی کی شادی کروا دی

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بھارتی ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں ایک باپ نے 23 سالہ اسکول ٹیچر کو اغوا کرکے اپنی بیٹی کی شادی کروادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی شام  مڈل اسکول کے ٹیچر گوتھم کمار کو 5 سے 6 افراد  اغوا کرکے لے گئے اور 24 گھنٹوں کے اندر ایک اغوا کار کی بیٹی سے جبری شادی کروادی۔

گوتم کمار نے کچھ عرصہ قبل ہی پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا تھا اور اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’پکڑوا ویواہ‘ بہار میں ایک عام بات بن چکی ہے جس کا مطلب جبری یعنی بندوق کی نوک پر شادی ہے، اس رسم میں غیر شادی شدہ مردوں کی زبردستی شادی کروائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق بدھ کو جب گوتھم گھر نہ پہنچے تو ان کے اہلخانہ نے پولیس میں اطلاع کی اور ایک سڑک بند کرکے احتجاج کیا، ٹیچر کے اہلخانہ  نے راجیش رائے نامی ایک شخص پر الزام لگایا اور کہاکہ اس نے زبردستی اپنی بیٹی چاندنی کی شادی ان کے بیٹے سے کروائی۔

اس کے علاوہ یہ بھی الزام عائد کیا کہ شادی سے انکار پر گوتھم کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سانحہ 9 مئی کیس: سابق اسپیکر اسد قیصر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

Next Post

غزہ: کل سے اب تک شہدا کی تعداد 240 ہوگئی، اسرائیل کے شام اورلبنان پر بھی حملے

Related Posts
Total
0
Share