Reg: 12841587     

راجہ نجابت حسین ستارہ پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج سے وفد کے ہمراہ ملاقات

(اسلام آباد/لندن /عارف چودھری )

جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چئیرمین راجہ نجابت حسین ستارہ پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج سے وفد کے ہمراہ ملاقات۔ تحریک کی سفارتی محاذ پر سرگرمیوں اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر وزیر خارجہ، انسانی حقوق کے وزیر، سینٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ممبران، حریت کانفرنس کے رہنماوں اور آزاد جموں کشمیر کی مسلمہ قیادت کو بیرون ملک دوروں پر بھیج کر بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر کشمیریوں اور پاکستان کے نقطہ نظر کا ہمنوا بنائیں جس کے لیے بیرون ممالک بسنے والے کشمیری اور ان کی تنظیمیں ہر سطح پر پلیٹ فارم مہیا کریں گی۔
اس موقع پر انہوں نے وزیر حکومت کو برطانیہ اور یورپ کے دورے کی دعوت بھی دی۔
وفاقی وزیر نے راجہ نجابت حسین کو اپنے بھرپور تعاون اور نگران حکومت کے ذمہ داران تک ان کا پروگرام پیش کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ ریاست پاکستان، پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں بسنے والے انصاف پسند لوگ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے رہے ہیں اور موجودہ حکومت کے وزراء اپنی تمام صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے مسلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کریں گے۔
راجہ نجابت حسین کے ساتھ ملاقات کرنے والے وفد میں تحریک کی خاتون کوآرڈینیٹر برائے پاکستان کنول حیات کشمیری اور پاکستان کے قومی کمیشن برائے خواتین کی نمایندہ برائے آزاد کشمیر صاحبزادی مردیہ سلطانہ فیض پوری موجود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عام انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Next Post

گریٹر مانچسٹر کی کاروباری شخصیت فہمید اسحاق عرف ننھا مختصرعلالت کے باعث پرسٹن میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

Related Posts
Total
0
Share