Reg: 12841587     

ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ پرپابندی عائد

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ پرپابندی عائد کردی۔

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ڈی سیز اور اے ڈی سیز کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔

اعلامیےکے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق ڈی آر او، آر او، اے آر او کی تقرری کے باعث ٹرانسفرپوسٹنگ پر پابندی عائد کی ہے۔

 الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور چاروں چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ 8 فروری مقرر کی ہے جس کیلئے حلقہ بندیوں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فری لنگر خانہ بارسلونا سیرت مولا مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ کے حوالے سے محفل کا انعقاد

Next Post

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

Related Posts
Total
0
Share