جوزفین کرسٹینا
فری لنگر خانہ بارسلونا مولا مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام میں سیرت مولا مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ کے حوالے سے محفل کا انعقاد ہوا۔۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں عبدالروف آرائیں نے ادا کئے۔ ۔سید انیس تبسم ایڈووکیٹ نے سیرت مولا مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام بیان فرمائی۔سید توصیف شاہ نے فلسطین میں ہونے والے ظلم و ستم کی مذمت کی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ضمیروں کو ججھوڑا ۔
میاں عبدالروف آرائیں نے فری لنگر خانہ کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا دیار غیر میں ایسے کام آسان نہیں۔لیکن سید
انیس تبسم ایڈووکیٹ جو فرائض سرانجام دے رہے ہیں کیمونٹی کو ان پر فخر ہے۔میاں عبدالروف آرائیں نے مخیر حضرات کا شکریہ
ادا کیا جو فری لنگر خانہ بارسلونا میں حصہ ڈالا رہے ہیں۔اس موقع پر ملک پاکستان کی بقا اور سلامتی اور دنیا میں امن کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی.