Reg: 12841587     

فلاحی تنظیم پرائیڈ کے چیف ایگزیکٹو کاشف علی نے اپنے ٹرپل ایس پراجیکٹ مکمل ہونے پر محفل ریسٹورنٹ مانچسٹر میں میوزیکل ڈنر کا اہتمام کیا

عارف چودھری

فلاحی تنظیم پرائیڈ کے چیف ایگزیکٹو کاشف علی نے اپنے ٹرپل ایس پراجیکٹ مکمل ہونے پر محفل ریسٹورنٹ مانچسٹر میں میوزیکل ڈنر کا اہتمام کیا
برطانیہ کی معروف سیاسی سماجی اور ملٹی کلچرل پروموزتر رضیہ چودھری اور مانچسٹر سٹی کونسل کے کونسلر باسط شیخ کی خصوصی شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر طارق محمود – عدیل چودھری -گرینیڈ اوورسیز کلب نارتھ ویسٹ کے صدر چودھری رضوان نصیر – انڈس پرنٹ کے چیف ایگزیکٹو چودھری نواز -کارواں ادب کے چئیرمین صابر رضا -ڈاکٹر فہد -پروموٹر مہر ذولفقار -فلمسٹار زرقا احمد -چودھری ظہیر ایڈووکیٹ -چئیرمین پریس کلب آف پاکستان اعجاز افضل شیخ اور کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی -کاشف علی قاری وحید چشتی -امجد نے خوبصورت آواز کا جادو جگایا – سینئر صحافی عارف چودھری اور وسیم چودھری کو انکے صحافی خدمات پر خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا
شرکاء تقریب کا کہنا تھا کہ کمیونٹی راہنما اور فلاحی تنظیم پرائیڈ کے چیف ایگزیکٹو کاشف علی نے اپنے ٹرپل ایس پراجیکٹ کی تفصیلات کے متعلق تفصیل سے بتایا وہ اس سے پہلے بھی کمیونٹی کے لئے مختلف پراجیکٹ کر چکے ہیں برطانیہ کی ممتاز سیاسی سماجی راہنما اور کلچرل پروموٹر رضیہ چودھری کا کہنا تھا کہ میں آج کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ھوں ہم سب کو فلاحی کام کرنے والوں کو سپورٹ کر نا چاہئے -چودھری رضوان نصیر اور کونسلر باسط شیخ نے کہا کہ کاشف علی اور رضیہ چودھری ھمیشہ کمیونٹی کے لئے اچھے پراجیکٹ کرتے ہیں انکی کمیونٹی کے لئے بہت خدمات ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی طارق محمود نے آج کی تقریب کو یاد گار قرار دیا -اداکارہ زرقا احمد نے کہا کہ آج کی میوزیکل نائٹ سے تمام کمیونٹی نے انجوائے کیا پریس کلب آف پاکستان کے چئیرمین اعجاز افضل شیخ نے کہا کہ ہمیں آپنے کلچرل کو پروموٹ کرنا چاہئے کاروان ادب کے چئیرمین۔ صابر رضا نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو اپنی زبان اردو سکھانی چاہئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

‘مجھے تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے’، جسٹس مظاہر کا جوڈیشل کونسل کی کارروائی اوپن کرنیکا مطالبہ

Next Post

مسلم لیگ ن فرانس کے وفد کی مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل میں انکے چیمبر میں ملاقات

Related Posts
Total
0
Share