راچڈیل سیاسی رپورٹر
مسلم لیگ ن فرانس کے وفد نے شہباز کسانہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے چیف کو آرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک سے انکے آفس میں ملاقات کی ہے۔
پانچ رکنی وفد میں فرانس کے نائب صدر چوہدری شہباز کسانہ، فنانس سیکرٹری چوہدری فیصل سعید، جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد علی خان ، اور سینئر لیگی راہنماء سید خالد جمال شاہ ،چوہدری عصمت گوندل سنیر راہنما مسلم لیگ ن شامل تھے۔
بیرسٹر امجد ملک نے وفد کو راچڈیل میں خوش آمدید کہا اور مسلم لیگ ن فرانس کی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے کہاکہ آنے والا وقت اوورسیزپاکستانیوں اور پاکستان کے شہریوں کیلئے خوشیوں کی نوید لائے گا۔ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد سے سیاسی تجربات کے موسموں کا وقت تمام ہوا اب سنجیدہ تجربہ کار اور سیزن سیاستدان ملک کی خدمت کا سلسلہ وہیں سے شروع کریں گے جہاں توڑ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر اسحق ڈار اور جنرل سیکرٹری نورالحسن تنویر کی قیادت میں اوورسیز پاکستانی یونٹ اور انٹرنیشنل افئیرز پہلے سے مضبوط توانا اور متحرک ہے۔ ہم نے پینتیس ملکوں میں تنظیم سازی کی ہے اور درجنوں نئے ممالک اس سفر میں شامل کئے ہیں ۔آنے والا وقت اوورسیز کا ہے۔
راجہ محمد علی نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن اور اسکے قائد کے نظریے کیساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے اور انتخابات میں اپنے ووٹر کو گھر سے نکالیں گے اور مسلم لیگ ن کی بھرپور حمائت کریں گے۔
فیصل سعید نے کہا کہ یوتھ مسلم لیگ ن اور مریم نواز شریف کا ہر اوّل دستہ ہے، فرانس مسلم لیگ ن کا ہے اور رہے گا ۔ ہم نے اس وقت وہاں مسلم لیگ ن اور پاکستان کا پرچم بلند کیا جب ملک میں مسلم لیگ ن کیلئے مشکلات تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ لیڈرشپ کے اگلے وزٹ کیلئے مسلم لیگ ن فرانس فرش راہ ہے اور ہم آئیندہ حکومت میں پیرس میں اورسیز کنونشن منعقد کریں گے اور انشاللہ ہم قائد مسلم لیگ ن کا والہانہ استقبال کریں گے۔
نائب صدر چوہدری شہباز کسانہ ، فنانس سیکرٹری چوہدری فیصل سعید، جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد علی خان اور سینئر لیگی راہنماؤں سید خالد جمال شاہ اورچوہدری عصمت گوندل نے بھی اپنی لیڈرشپ کیساتھ کھڑے رہنے کا عہد کیا اور مسلم لیگ ن کی حمائت کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فرانس کے سینئر نائب صدر شیخ وسیم اکرم کی پاکستان میں الیکشن میں حصہ لینے کی حمائت کرتے ہیں ۔
بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز کے مسائل اور منشور کیلئے مشاورت کی اور قائد کے ویژن کی مطابق تنظیم نو پر اعتماد میں لیا۔
راجہ محمد علی نے بیرسٹر امجد ملک کو قائد مسلم لیگ کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی اور کہاکہ آنے والے وقت میں وہ فرانس کا دورہ کریں گے۔
بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اس دفعہ منشور میں اورسیز کا علیحدہ باب بنایا گیاہے اور انہوں نے کنوینر کے طور پر آپ سبکی آراء کے مطابق گزارشات بھیجی ہیں ۔ بہت سے دوست اوورسیز سے الیکشن لڑنے پاکستان گئے ہیں ہم ان تمام امیدواران کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ وفد نے بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر شیخ وسیم اکرم کی حمائت کا اعلان کیا اور کہا کہ اوورسیز سیٹوں کیلئے سب ملکر کوششیں جاری رکھیں گے۔
بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ جو امیدوار مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کے حقدار ٹھہریں گے انکی کامیابی کیلئے بھرپور کوشش کی جائیگی۔
بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کی خاطر طواضع کی اور راجہ محمد علی اور انکے وفد کو اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا اور تحائف کیساتھ رخصت کیا۔ انہوں نے سرپرست اعلی، طلعت چوہان ، میاں محمد حنیف صدر ، اور جنرل سیکرٹری سمیت تمام مسلم لیگ ن فرانس کے اعلی عہدیداران کیلئے خصوصی سلام اور محبت ، اخوت اور اتحاد کا پیغام بھیجا۔